گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے 4 بل عوامی مفاد میں اصلاح کی تجاویز کے ساتھ پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب منسٹرز سیلریز الاؤنسز اینڈ پری ویلیجز (امینڈمنٹ) (ریپیل ) بل 2022، پنجاب احساس پروگرام بل 2022، پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2021 اور اردو لینگویج بل 2022 تجاویز کے ساتھ پنجاب اسمبلی کو واپس بھجوا دیا گیا۔
تجویز کے مطابق پنجاب احساس پروگرام ایکٹ مییں سیکرٹری ٹو پنجاب گورنمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ یا اس کا نامزد رکن جو کہ ایڈیشنل سیکرٹری کے رینک کا ہو احساس کونسل کا ممبر ہونا چاہیے۔
تجویز میں بتایا گیا کہ حکومت کا غربت ختم کرنے اور سماجی تحفظ دینے کے لیے متعارف کردہ نیا بل ہے۔ احساس پروگرام کے لیے فنڈز محکمہ خزانہ سے فنڈز درکار ہوں گے۔
تجویز میں مزید بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2021 پنجاب اسمبلی نے بل کو دوبارہ غور کرتے ہوئے اس کی سیکشن 10 اور 187 میں ترمیم کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اوریجنل بل نہیں جو گورنر پنجاب کو گورنر کو توثیق کے لیے پیش کیا گیا تھا، چونکہ بل ترمیم کے ساتھ ہے اسے از سر نو 19 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی سے پاس اور گورنر سیکرٹریٹ کو 20 اکتوبر کو مطلع تصور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پنجاب منسٹرز سیلریز، الاوٴنسز اینڈ پریویلیجز (امینڈمنٹ) (ریپیل) بل 2022 پر عمل درآمد سے خزانے پر بوجھ بڑھے گا جبکہ اس بل سے سابق وزرائے اعلیٰ اور وزراء کی سیکیورٹی اسکواڈ سمیت غیر ضروری مراعات جو ختم کر دی گئی تھی بحال ہو جائیں گی۔
خیال رہے کہ مجوزہ بل سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ مراعات کی مد میں خرچ ہوگا جسکی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔
پنجاب اسمبلی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
