Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے، خرم دستگیر

Now Reading:

موجودہ حکومت ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے، خرم دستگیر
خرم دستگیر

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطقب وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خاص طور پر ہزارہ کے علاقے میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی موجودہ حکومت کا واحد مشن ہ جبکہ سوکی کناری پروجیکٹ ٹرانسمیشن لائن سستی اور وافر بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں بجلی کے نرخ کم کرنے جا رہی ہے۔

پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہے جبکہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 884 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکوقومی گرڈ میں شامل کرے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت 2017میں2100ملین ڈالرکی خطیر رقم سے شروع کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 3.129 بلین یونٹ بجلی پیدا کرے گا۔

اس منصوبے سے 6000 سے زائد افراد کو روزگار ملا ،پاور پلانٹ نومبر 2024 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا اور سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہونگے۔

موجودہ سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست میں بہت تنقید اور الزام لگتے ہیں لیکن 4 سال والے دیا بجھاتے گئے اور ہم جلانے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر