
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد ملک کو عمران خان کی صورت میں ایک قومی لیڈر ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تین تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی نہ کر سکی، ہمارے دور میں کوئی ڈرون حملے کی ہمت نہ کر سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اباواجداد نے قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا مگر پھر کچھ خاندان مسلط ہو گئے، قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ہمیں ایک قومی لیڈر ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے سب سے پہلے ساؤتھ ریجن کے کارکن پہنچیں گے، رانا ثناء اللہ جتنی تیاری کر سکتے ہیں کر لیں کیونکہ ہم اسلام اباد آرہے ہیں، ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔
علی امین نے مزید کہا کہ عمران خان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، ہم نے صحت کارڈ سمیت سب سے زیادہ ملک میں کام کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News