Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

Now Reading:

پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

سیکیورٹی پلان

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارچ کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زاہد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا، جن میں 38 زایلیٹ فورس اہلکار،91 خواتین اور 1 ہزار 94 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائے پر موجود رہیں گے جبکہ حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

راولپنڈی میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کا حکم

Advertisement

اس سے قبل حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے راولپنڈی میں جو جگہ فائنل کی گئی اسکی سیکیورٹی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کی راولپنڈی آمد پر سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گی ااور متعلقہ افسروں نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔

پی ٹی آئی قیادت اور مارچ منتظمین کی حکومتی ٹیم سے مشاورت کی رپورٹ کابینہ کمیٹی میں پیش کی گئی۔

اس موقع پر راجہ بشارت نے کہا کہ راولپنڈی کیلئے جو جگہ فائنل کی گئی اس کی سیکیورٹی رپورٹ آج ہی پیش کی جائے، مارچ کے دونوں حصوں کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کنٹرول روم میں کیمروں سے یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوجر خان میں بھی لانگ مارچ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے اور پشاور سے آنے والے لانگ مارچ کی بھی راولپنڈی میں بہترین سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،کمشنر راولپنڈی، متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر