Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال

Now Reading:

پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال
پاک افغان سرحد

پاک افغان  سرحد پر 9 روز بعد آمد و رفت کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان سرحد سے پاکستانی فورسز پر 13 نومبر کو حملے کے بعد سے باب دوستی بند کردیا گیا تھا۔

اس حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سرحد پر ہونے والی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوگئی تھیں جبکہ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

دوسری جانب سرحد کے حوالے سے سات روز سے جاری مذاکرات بالا آخر کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد آج سے پاک افغان سرحد آمد و رفت کیلئے 9 روز بعد کھول دی گئ ہے۔

اس حوالے سے ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ سات روز سے جاری مذاکرات میں بارڈر معاملات کا جائزہ لیا گیا  ہے جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے  ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سول اور عسکری حکام شریک ہوئے  جس میں مذاکرات میں خواتین کیلئے بارڈر پر علیحدہ گذرگاہ بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ باب دوستی چمن پیدل آمدورفت کیلئے صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ ٹریڈ کیلئے صبح 8 سے رات 8 تک کھلا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر