وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملکی مجوعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل کے اعلان پر مشاورت بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں کی گئیں جبکہ ملاقات میں پنجاب کی سیاست بھی زیر بحث آئی۔
دونوں رہنماؤں نے عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا جبکہ اسمبلی اجلاس کے جاری رہنے کے نتیجے میں دیگر قانونی و آئینی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ صورتحال میں کیسے تحریک عدم اعتماد لائی جائے، اس معاملے بھی مشاورت کی گئی جبکہ صدر آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ہفتے میں یہ دوسری ملاقات ہے جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سابق صدر کے درمیان گزشتہ روز طویل ٹیلیفونک مشاورت بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
