Advertisement
Advertisement
Advertisement

سید تسنیم حیدر کے انکشافات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

Now Reading:

سید تسنیم حیدر کے انکشافات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

سید تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان سید تسنیم حیدر شاہ نے پریس کانفرنس میں یہ دعوٰی کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کا قتل کروانے میں مسلم لیگ ن کا ہاتھ تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے ترجمان مسلم لیگ ن تسنیم حیدر کے انکشافات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے چمچے کڑچھے شور مچا رہے ہیں کہ تسنیم حیدر ایک جرائم پیشہ آدمی ہے، بھائی اس کو ہائیر بھی جرم کیلئے ہی کیا جا رہا تھا ،اس کو قتل کیلئے کہا جا رہا تھا کون سا یتیم خانہ چلانا تھا۔

فیصل جاوید

Advertisement

سینیٹر و پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے سید تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی جماعت ن لیگ کے رہنما اور ترجمان کی پریس کانفرنس کو پی ٹی وی کیوں نہیں دکھا رہا؟

ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف پی ٹی وی بلکہ دیگر ن زدہ چینلز بھی ان اہم الزامات اور انکشافات پر کوئی کوریج نہیں دے رہے۔

عثمان ڈار

 پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ لندن میں میاں نواز شریف کے زیر سر پرستی ہوئی، یہ بات ن لیگ کا اپنا ترجمان کہہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کیس پر فوری سو موٹو لیں۔

Advertisement

 

Advertisement

مسرت چیمہ

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب ارشد شریف شہید کا ایک قاتل بےنقاب ہوا ہے اس ویڈیو نے شہید کی یاد تازہ کر دی ہے، ظالموں نے کیسا سپوت چھین لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اس سازش میں شریک ہر سازشی کو نشان عبرت بنا دے۔

فرخ حبیب

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ لندن کے ترجمان تسنیم حیدر کے انکشافات کے بعد کسی قسم کا شبہ نہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نے لندن میں عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا، اب سپریم کورٹ کو فی الفور اس پر سوموٹو ایکشن لے کر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کروانی چاہیے۔

قاسم سوری

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لندن میں ن لیگی ترجمان تسنیم حیدر کے اس انکشاف کے بعد کہ میاں نواز شریف اس میٹنگ میں شامل تھے جہاں ارشد شریف شہید کے قتل اور عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی ہوئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کو دونوں واقعات میں ملوث مجرمان کو پکڑنا چاہیے۔

خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترجمان نے عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ سازش لندن میں ہوئی، چیف جسٹس لیگی ترجمان کے بیان پر فوری سوموٹو لے کر سازشیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کریں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ لیگیوں کے سہولتکار، پیروکار کو قرار واقع سزا ملنی چاہیئے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ

Advertisement

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ترجمان ن لیگ کے انکشافات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏اہم انکشافات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا ازخود نوٹس لیں، ملک کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان اور نامور صحافی ارشد شریف کے قتل سازش کے عناصر واضع ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے قوم کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں، آگے بڑھیں قوم و ملک کو اس دو مافیا خاندانوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

عمر چیمہ

مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہو گیا، ان کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مرکزی صوبائی اور ضلعی قیادت پریس کانفرنسز اور میڈیا ٹاک میں عمران خان کو قتل کرنے اور مذہبی منافرت کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں، تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی مرکزی، صوبائی، ضلعی قیادت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مذہبی منافرت کے حوالے سے کچھ ن لیگ رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور گرفتار بھی ہیں، وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر

وزیر آبپاشی پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہونا کوئی معمولی بات نہیں، تحریک انصاف پہلے دن سے کہہ رہی تھی کہ اس کے پیچھے ماسٹر مائنڈ موجود ہیں۔

Advertisement

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سازش لندن میں پلان کی گئی، ن لیگی رہنما کا لندن میں ہی بیٹھ کر اس سازش کے بارے میں انکشافات کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

Advertisement

عمران خان اور ارشد شریف کے قاتلانہ حملے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ؟

مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان سید تسنیم حیدر شاہ نے کچھ دی قبل اپنی پریس کانفرنس میں یہ دعوٰی کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کا قتل کروانے میں مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے۔

سید تسنیم نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں تین ملاقاتیں ہوئیں، میں گزشتہ بیس سال سے مسلم لیگ ن سے منسلک ہوں، مجھے میٹنگ کیلئے بلایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کا قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کروایا، نوازشریف سے کہا گیا کہ نسیم حیدر کے پاس شوٹر ہیں، یہ کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کہا کہ شوٹر آپ مہیا کریں، آپ کو وزیرآباد میں جگہ دیں گے، الزام پنجاب حکومت پر آئے گا، مریم نواز کو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں گے، جب میں نے انکار کیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہم نے شوٹرز کا بندوبست کر لیا ہے۔

سید تسنیم نے کہا کہ میرے پاس ملاقاتوں کی تصاویر موجود ہیں، سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، دو ملاقاتوں میں صرف میں نواز شریف اور ناصر بٹ موجود تھے، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کیلئے جاؤں گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر