
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی قیادت میں جاری لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔
‘الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے’
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔
عمران خان کا منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ وزیرآباد میں جہاں مجھے گولیاں لگیں مارچ وہیں سے شروع ہوگا۔ آئندہ 10سے 15روز میں راولپنڈی پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر مارچ کو لیڈ کریں گے، روزانہ مارچ سےخطاب کروں گا، میں خود راولپنڈی آؤں گا، پورے ملک سے لوگ آئیں گے، راولپنڈی پہنچ کر مارچ کو میں خود لیڈ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News