Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے لانگ مارچ شیڈول میں معمولی تبدیلی

Now Reading:

عمران خان کے لانگ مارچ شیڈول میں معمولی تبدیلی
لانگ مارچ

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی قیادت میں جاری لانگ مارچ  کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔

‘الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے’

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے چئیرمین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔

عمران خان کا منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ وزیرآباد میں جہاں مجھے گولیاں لگیں مارچ وہیں سے شروع ہوگا۔ آئندہ 10سے  15روز میں راولپنڈی پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر مارچ کو لیڈ کریں گے، روزانہ مارچ سےخطاب کروں گا، میں خود راولپنڈی آؤں گا، پورے ملک سے لوگ آئیں گے، راولپنڈی پہنچ کر مارچ کو میں خود لیڈ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر