Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدرمملکت کا پاکستان اور سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور

Now Reading:

صدرمملکت کا پاکستان اور سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی حیدر الطاف کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سربیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

‘دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے’

عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاکستان اور سربیا کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر کاروباری و تجارتی روابط قائم کرنے ، دونوں ممالک کے چیمبرز  آف کامرس کے درمیان تعاون بڑھانے کی کوشش کریں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوروں کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کریں۔

Advertisement

‘پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے’

صدر مملکت نے کہا کہ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم ، آئی ٹی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہیے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان اور سربیا کے درمیان صنعت و تجارت ، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع موجود ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سربیا کا مشن کھلنے سے کاروبار اور عوامی روابط میں آسانی ہوگی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے علی حیدر الطاف کو سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستانی مشن کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر