Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن: پاک افغان بارڈر آج دوسرے روز بھی بند

Now Reading:

چمن: پاک افغان بارڈر آج دوسرے روز بھی بند
پاک افغان بارڈر

پاکپاک افغان بارڈر پر جنگ بندی، باب دوستی پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال افغان بارڈر

 چمن: پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

  ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر چمن باب دوستی بند کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز افغانستان سے آنے والے مسلح شخص نے پاکستانی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار رحمت اللہ شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی اور یہ سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کا اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم اطلاع ہے کہ 7 زخمی اسپین بولدک افغانستان شفٹ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈر پر اہلکار تعینات

Advertisement

فائرنگ کے بعد ڈی سی چمن کی طرف سے پیدل آمدورفت اور تجارت دونوں کیلئے بارڈر گیٹ بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، مبینہ حملہ آور کی حوالگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جب تک حملہ آور حوالے نہیں کیا جاتا بارڈر مکمل بند رہے گا۔

واضح رہے کہ باب دوستی اور ویش پر صورتحال سخت کشیدہ ہے، دو طرفہ تجارت، مزدوری، رشتہ داریاں اور علاج معالجے کیلئے باب چمن پاک افغان بارڈر سے 15 سے 20 ہزار افراد کا روزانہ سرحد کے دونوں اطراف آمدورفت ہوتا ہے جبکہ گزشتہ سال اگست سے افغانستان میں رجیم چینج سے اب تک بارہ مرتبہ بارڈر پر مسائل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر