بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کی پیش نظر درکار رقم پنجاب حکومت سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتضخابات کے لئے ای وی ایم کی پروکیورمنٹ کیلئے 45 ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے اور الیکشن کمیشن کے پاس مشینوں کی خریداری کیلئے اتنے فنڈز نہیں ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی لاگت پنجاب حکومت سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی پنجاب سے 45 ارب روپے کے فنڈز مانگنے کیلئے مراسلہ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے حکام کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو دی جانے والی بریفنگ کے مطبق ای وی ایم کی پروکیورمنٹ کیلئے 45 ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے جبکہ ای وی ایم کرانے کے انتخابی اخراجات 35 ارب روپے ہوں گے اور انتخابات کیلئے 3 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی درکار ہوں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون میں ای وی ایم پر الیکشن کرانے کی شق شامل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
