Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتساب کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتساب کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر بیٹھنا پرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اثر انداز ہونے کے لئے مارچ کیا جارہا تھا لیکن وہ معاملہ بھی خوش اسلوب سے مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب پر جلسوں میں بات ہوتی ہے اور یہی نظام ملک کو تباہ کرتے ہیں، سرکاری افسران پر مقدمات بنائیں گے تو کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں ہوگا اور کوئی بھی نیب کے نام نہاد احتساب سے محفوظ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سابق چیئرمین نیب کے دور کا کوئی بھی کیس مکمل نہیں ہوسکا ہے تاہم ضرورت ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کرکے نیا نظام بنایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ماہ سے سفر میں ہیں لیکن  ابھی تک وہ اسلام آباد نہیں پہنچ سکے ہیں تاہم عمران خان قانون کے اندر رہے تو ہم استقبال کریں گے ورنہ رانا ثنا اللہ استقبال کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت کے لئے شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایا کہ نیب ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے اور نیب ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔

بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 24 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے نیب آرڈننس کے تحت درخواست دائر کی ہوئی ہے  جبکہ سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم دونوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر