Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں، محمود خان

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے اپر دیر چوک میں آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ دیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مختصر وقت میں زیادہ لوگ اس جلسہ میں شریک ہوئے۔

‘ڈو مور کا وقت ختم ہوگیا اب نو مور اور ایبسلوٹلی ناٹ کا وقت ہے’

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبائی حکومت ناکام ہو تاکہ گورنر راج کا راستہ ہموار ہو، امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں، این ایف سی میں طے شدہ حصہ بھی نہیں دیا جا رہا، حکومت نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں ایک پیسہ تک ادا نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا یہ انصاف ہے کہ عوامی حکومت کو گرا کر ملک پر ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا؟ ڈو مور کا وقت ختم ہوگیا اب نو مور اور ایبسلوٹلی ناٹ کا وقت ہے۔

Advertisement

‘عمران خان نے قوم و ملک کے روشن مستقبل کی خاطر گولی کھائی’

محمود خان نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں، عمران خان کے دور حکومت میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا، رات کے اندھیرے میں ہماری حکومت پر شب خون مارا گیا۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم و ملک کے روشن مستقبل کی خاطر گولی کھائی ہے، ان کا پلان تھا عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے، اللہ نے انہیں مذموم عزائم میں ناکام کیا۔

‘عمران خان ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں’

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ مارچ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانے کا مارچ ہے ہم سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، عمران خان ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ دیر کے غیور لوگ لانگ مارچ میں جوش وجذبے سے شرکت کریں گے، صوبائی حکومت نے چارسال جو محنت کی ہے اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Advertisement

‘عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی’

انہوں نے کہا کہ کمراٹ روڈ اور ڈگری کالجز کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جو دیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، دیر موٹر وے کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھوں گا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ماضی میں عوام کا پیسہ چوروں کی جیب میں جاتا تھا اب عوام پر خرچ ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کے آنے سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع اپر دیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع اپر دیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ نے 514 کنال اراضی پر محیط کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا اور بریفنگ میں بتایا کہ 3.62 ارب روپے لاگت سے بننے والے کیڈٹ کالج میں 600 طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ محمود خان نے ضلع اپر دیر میں گرلز ڈگری کالج لرجم اور گرلز ڈگری کالج واری کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور کہا کہ خواتین کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے۔

محمود خان نے 7.4 ارب روپے لاگت سے 44 کلومیٹر پتراک تا کمراٹ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا اور بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 مختلف مقامات پر رابطہ سڑکوں اور آر سی سی پلوں پر تعمیراتی کام کا آغاز اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 4.4 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والی ریسکیو 1122 بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ صوبے بھر میں یکساں ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر