Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نہیں چاہے گی کہ حقائق سامنے آئیں، بیوہ ارشد شریف

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نہیں چاہے گی کہ حقائق سامنے آئیں، بیوہ ارشد شریف

بیوہ ارشد شریف

مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہیں چاہے گی کہ حقائق سامنے آئیں۔

بیوہ ارشد شریف جویریہ صدیق نے ‘دنیا بول ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر فورم پر ارشد شریف کے لیے آواز اٹھاؤں گی، حکومت اور میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا ڈیجیٹل سامان کینیا کی پولیس کے پاس ہے، ان کا ڈیجیٹل سامان پاکستان میں انکی فیملی کو دیا جائے۔

جویریہ صدیق نے کہا کہ صحافتی تنظیموں نے ارشد شریف معاملے میں پہلے بھی ساتھ دیا، اب بھی صحافتی تنظیمیں ساتھ دینگی۔

‘انصاف کیلئے صدرپاکستان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہوں’

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہیں چاہے گی کہ حقائق سامنے آئیں، یہ چاہیں گے کہ چیزیں الجھتی جائیں اور اصل محرکات سامنے نہ آئیں۔

بیوہ ارشد شریف نے کہا کہ ایک صحافی کے اوپر 16ایف آئی آرز کیوں ہوئیں؟ آپ صحافی کو غدار کہہ رہے ہو، ارشد شریف کہتا تھا کہ کرپشن کرنے والوں سزائیں ملنی چاہئیں، انصاف کے لیے صدرپاکستان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہوں۔

‘اقوام متحدہ کا کمیشن ارشد شریف قتل کی تحقیقات کرے’

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کمیشن ارشد شریف قتل کی تحقیقات کرے، ارشد کو پریشان کرنے کے لیے مجھے بھی تنگ کیا جارہا تھا۔

جویریہ صدیق نے کہا کہ انجان نمبرز سے کالز آتی تھیں، گھر کے باہر سے مانیٹر کیا جاتا تھا، لاکھوں لوگ جنازے میں نعرے لگارہے تھے کہ ارشد تیرے خون سے انقلاب آئیگا۔

انکا کہنا ہے کہ ارشد شریف نے کسی کو بھی نہیں بتایا ہوا تھا کہ وہ کینیا میں ہیں، جس دن یہ واقعہ ہوا اسی دن ہمیں پتہ چلا کہ وہ کینیا میں ہیں۔

Advertisement

‘ارشد کہتے تھے کہ مجھے مار دیا جائے گا’

بیوہ نے کہا کہ دبئی سے جاتے ہوئے تحریری پیغام بھیجا کہ مجھے دبئی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے آپ کی حکومت سے دباؤ ہے، انکو وہاں سے نکال دیا جائے۔

جویریہ صدیق نے مزید کہا کہ ارشد کہتے تھے کہ مجھے مار دیا جائے گا، انکی تحقیقی صحافت کو یونیورسٹی میں پڑھانا چاہیے، ارشد شریف کے نام پر اسلام آباد میں ایک سڑک ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر