
عمر سرفراز چیمہ
عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھلائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سر فراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے وقت حملہ آوور ایک نہیں دو تھے یہ فرانزک کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی وہ بھی غلط ہے۔
انہوں نے کہ عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھلائی جا رہی ہے جبکہ وزیر آباد کے واقعہ کے بعد حافظ آباد میں بھی دوبارہ عمران خان کے خلاف زہر اگلنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو وفاق کا اختیار ہے وہ استعمال کرے لیکن آئین کی تعیناتی کے لئے نام دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سر فراز چیمہ نے مزید کہا کہ یہاں پر صرف عوامی راج ہے کوئی گورنر راج نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News