Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت تباہ ہوچکی ہے، آئی ایم ایف بھی دھمکیاں دے رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

معیشت تباہ ہوچکی ہے، آئی ایم ایف بھی دھمکیاں دے رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، آئی ایم ایف بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلڈرن اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کس کو آرمی چیف بنانا ہے لیکن سلیکشن پاکستان میں ہونا چاہیئے کہ لندن میں نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان فیلڈ اپارٹمنٹ کا حساب تو ان سے دیا نہیں جا رہا ہے، اسحاق ڈار بھی ٹائیں ٹائیں فش ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف نے بھی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے مزی کہا کہ آپکی معیثیت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے اور سیاسی غیر استحکام بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنے کیسز ختم کرنے کے لیئے جو کیا انہوں نے وہ کیا لیکن اب اب ایک نئی ترمیم بھی لانا چاہ رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کل رات عمران خان سے ملاقات ہوئی انکی صحت اب کافی بہتر ہے، انکے دوبارہ آج ٹیسٹ اور ایکسرے ہونا ہیں اور ٹیسٹ کے نتائج پر پتہ لگے گا کہ خان صاحب کب دوبارہ لانگ مارچ جوائن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بار بار کہتے رہے کہ عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں ہمیں مجبورا دکھانا پڑ گیا کہ گولی لگی جبکہ ہم نے نواز شریف کا ہم نے تو بہت اچھا اعلاج کیا تھا، وہ باہر گئے ہی تب جب انکے پلیٹ لیٹس بہتر ہو گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لاکھوں لوگ پہلے سے منتظر ہوتے ہیں کیونکہ لوگ خان صاحب کے موقف کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر