
مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں پرانی پیپلزپارٹی کو زندہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کے پیپلزپارٹی سندھ میں مری نہیں ہے، سندھ میں پرانی پیپلزپارٹی کو زندہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھٹو تھے اور بینظیر تھی تب بھی عوام میں جوش تھا اور آج بیبی کے بیٹے کی وجہ سے جوش ولولا ہے جبکہ بلاول جیسا عمران خان تو کیا نواز شریف بھی نہیں ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی تربیت ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر والی تربیت ہے، انشاءاللہ بلاول اس ملک کا وزیراعظم بنے گا اور نانا کی جگہ پر بھیٹے گا۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ کیسا لانگ مارچ ہے جو اتنا آہستہ آہستہ چل رہا ہے، عمران خان پہلے اداروں کی منتیں کرتا رہا اور آج اداروں کے خلاف بول رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اداروں کے خلاف احتجاج کرنا جرم نہیں بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ غداری کرنا جرم ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر بھی عجیب ہی ہیں، یہ جس طرح کی گفتگو کر رہا ہے کبھی بلوچستان یا سندھ کا کوئی لیڈر کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News