Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان اور پاکستان کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں ، عبدالقادر پٹیل

Now Reading:

افغانستان اور پاکستان کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں ، عبدالقادر پٹیل
قادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کی ملاقات ہوئی جس میں ہسپتالوں میں میڈیکل طبی آلات کی تنصیب اور درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صحت کے مختلف شعبوں پر ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر افغانستان کے وزیر صحت نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

افغان وزیر صحت قلندر عناد نے کہا کہ افغانستان میں موجود تینوں ہسپتالوں کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، افغانستان کو ادویات، آلات اور تربیت یافتہ طبی عملے کی شدید ضرورت ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تینوں ہسپتالوں کو درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،پاکستان اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گا ۔

ملاقات میں عبدالقادر پٹیل نے افغانستان اور پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کے ڈاکٹروں کی تربیت اور ڈاکٹروں و طبی عملے کی ضروریات پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے بارڈر پر آمد ورفت کا سلسلہ رہتا ہے ،دونوں ممالک کو مل کر ایک جامع اور مربوط حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی۔

اس موقع پر افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد نے عبدالقادر پٹیل کو افغانستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر