
کچے کے ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمور میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تھم نہ سکیں، مزید تین افراد اغوا ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بخشاپور کے قریب مسلح افراد نے اوگاہی قبائل کے تین افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمور اغوا انڈسٹری بن گیا ہے، ضلع بھر میں 20 سے زائد افراد ڈاکوؤں کے چنگل میں ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس امن امان کرانے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News