اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہے سیاست کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے پاکستان پوسٹ اسلام آباد سرکل کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب وزارت مواصلات دی گئی اس سے قبل سنا تھا کہ سابق دور حکومت میں مواصلات نمبر ون وزارت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزارت مواصلات کا چارج سنبھالا تو پتا چلا گزشتہ دور حکومت میں 1603 ڈاک خانے مختلف وجوہات پر بند کر کے عوام کو سہولت سے محروم کیا گیا تھا۔
مولانا اسعد محمود نےیہ بھی کہا کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا فوران تمام ڈا کخانے دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کیا، ڈاک خانے بحال ہونے سے عوام کو گھر کی دہلیز پر ڈاک کی سہولت میسر ہوگی اور انہیں دور دراز شہروں تک سفر کی تکلیف نہیں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سالہا سال سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے اب 2064 آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے ڈاک کی تقسیم کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کا یہ بھی کہنا تھا کہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے جو عنقریب مکمل ہو جائے گا اور محکمہ ڈاک کو بھر پور فعال کیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پوسٹمینوں کی بیٹوں کی تعداد 5157 ہے جس میں سے 1359 پوسٹ مین بیٹوں پر موٹر سائیکلوں کے ذریعے ڈاک تقسیم ہوتی ہے،مزید 1000 موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے بعد موٹر سائیکلوں کی کل تعداد 2359 ہو جائے گی۔
مولانا اسعد محمود نے یہ بھی کہا کہ مستقبل قریب میں بقایا بیٹوں پر بھی موٹر سائیکلوں کے ذریعے ڈاک کی تقسیم کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ڈاک خانے میں سیونگز بینک کا کام روک دیا گیا تھا، وزارت خزانہ کے تعاون سے جدید خطوط پر استوار سیونگز بینک کا کام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں بہت سیونگ بینکس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، سیونگ بینکس بند ہونے کے باعث ملٹری پنشن کی ڈاکخانہ کے ذریعے ادائیگی کا نظام بھی متاثر ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہے سیاست کریں گے مگر وزارت کے اندر نہیں وزارت سے باہر ، وزارت کے اندر مجھ سمیت تمام افسران اور ملازمین وزارت مواصلات کی بہتری کیلئے کام کریں گے
مولانا اسعد محمود نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم کے سامنے میں سوال رکھ کر جارہا ہوں سیونگ بینک کو کیوں بند کیا گیا ، سابق دور میں ڈاک خانوں کو کیوں بند کیا گیا ؟
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر موصوف نے پاکستان پوسٹ کو مکمل بند کردیا تھا، اس بنیاد پر انہیں نمبر ون وزارت کا ایوارڈ دیا گیا، پاکستان پوسٹ ، سیونگ بینک سمیت دیگر شعبہ جات کا سابق دور میں برا حال کردیا گیا تھا۔
اسعد محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت مواصلات میں جتنی جدت ایک عالم دین وزیر کے دور میں آئے گی وہ کبھی نہیں آئے گی، جو سیونگ بینکس اور پوسٹ آفسز ایک غیر عالم دین وزیر نے بند کردئیے تھے وہ ایک عالم دین وزیر بحال کرے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ جو نوکریاں ایک غیر عالم دین وزیر نے چھین لی تھی فراہم نہیں کی وہ ایک عالم دین وزیر فراہم کرے گا، عالم دین وزیر کے دور میں بہت جلد موٹروے کی سہولیات عوام کو فراہم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
