
پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے انسپکٹر جنرل پنجاب فیصل شاہکار کو سیرنڈر کر دیا اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا رویہ افسوس ناک رہا، اتنے بڑے واقع کا مقدمہ درج کرنے میں لعیت و لعل سے کام لیا گیا، تحریک انصاف کی درخواست کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملزم نوید کا بیان کیسے لیک ہوا؟ نئے آئی جی کی تعیناتی تک چارج پنجاب کے سینئر پولیس آفیسر کے پاس رہیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News