Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ کے بیانات سے گورنرراج کی سازش کی بو آرہی ہے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

Now Reading:

رانا ثناء اللہ کے بیانات سے گورنرراج کی سازش کی بو آرہی ہے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

بیرسٹر سیف

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف رانا ثناء اللہ کے بیانات سے گورنرراج کی سازش کی بو آرہی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سن لے، خیبرپختونخوا کے عوام گورنر راج قبول نہیں کریں گے۔

‘امپورٹڈ حکومت عوام کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے’

انہوں نے کہا کہ صوبے رانا ثناء اللہ کی غیر قانونی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتے، رانا ثناء 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے صوبوں کی منتیں نہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بغضِ عمران میں امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کارکنوں، عوام  کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔

Advertisement

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ رانا ثناء آئین و قانون کا درس دینے کی بجائے خود آئین پر عمل کریں۔ سابق وزیراعظم پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کے معاملے پر قانون کا خیال نہیں آیا تھا؟

پی ٹی آئی کا احتجاج، وزیر داخلہ کی چیف جسٹس صاحبان سے نوٹس لینے کی اپیل

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے کارکنان کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے چیف جسٹس صاحبان سے نوٹس لینے کی اپیل  کی تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان نےعوام کیلئے شدید مشکلات پیداکی ہوئی ہیں، کچھ لوگ گاڑیوں پرٹائرلاتے ہیں اور آگ لگا دیتے ہیں، 10 سے 15 لوگ آتے ہیں اور سڑکوں پر احتجاج شروع کردیتے ہیں اور چند سو احتجاجیوں کی وجہ سےکروڑوں لوگ متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں، فوری شاہراہوں کو شرپسندوں سے خالی کروائیں اور آمد و رفت کے راستے کھلے رکھے اور اگر ذمہ داری پوری نہ کی توان کو بھگتنا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ فسادی احتجاج کےنام پرسڑکیں بند کرکے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن عوام کو یقین دلاتا ہوں اس صورتحال کوزیادہ دیرنہیں چلنے دیں گے اور صوبائی حکومتوں کو انکے آئینی کردارمیں لیکرآئیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر