سعودی ولی عہد نے انتہائی اہم اعلان کردیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 21 نومبر، 2022 کو اہم دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔
سعودی پریس نے بتایا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے اور اس حوالے سے ایک ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لے گی۔
اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں باہمی اقتصادی و ثقافتی تعاون و اشتراک کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین مڈل ایسٹ انشیٹو کانفرنس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور محمف بن سلمان کی جانب سے مشرق وسطیٰ گرین منصوبے کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کی تعریف کی۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
