Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف سے متعلق تمام شواہد اور ثبوت اکٹھے کرکے رکھ چکا ہوں، مراد سعید

Now Reading:

ارشد شریف سے متعلق تمام شواہد اور ثبوت اکٹھے کرکے رکھ چکا ہوں، مراد سعید

مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ارشد شریف سے متعلق تمام شواہد اور ثبوت اکٹھے کرکے رکھ چکا ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تین گولیاں لگی ہیں، گولیاں لگنے کے باجود عمران خان کارکنوں کے حوصلے بلند کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہوئی تھی، عمران خان پر حملہ کرنے والے کی ویڈیو کون ریکارڈ کرکے شیئر کر رہا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کریش کی خبر سنی ہوگی، ہیلی کاپٹر میں تیل بھروانے کی اتھارٹی کس کے پاس ہے۔

‘مجھے راستے سے ہٹانے سے کہانی ختم نہیں ہوگی’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے سے کہانی ختم نہیں ہوگی، سچ کسی اور طریقے سے سامنے آجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ میں خود پیش ہو کر چیف جسٹس کے سامنے حقائق رکھوں گا، ارشد شریف پر جو ایف آئی آر درج ہوئی اسکی کہانی بھی بہت لمبی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، ارشد شریف کے ویزوں کی بات ہورہی ہے، جانے کی بات ہورہی ہے۔

‘کچھ سوال ہیں جنہیں قوم کے سامنے رکھنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں رہا’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس کو درخواست دی ہے، ان کی والدہ کے مطالبے پر کمیشن بنا تو شواہد سامنے رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف سے متعلق تمام شواہد اور ثبوت اکٹھے کر کے رکھ چکا ہوں، ارشد شریف کو کہاں سے دھمکیاں مل رہی تھیں؟

Advertisement

مراد سعید نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کو آدھے گھنٹے کے اندر حادثہ قرار دے کر واٹس ایپ پر شئیر کیا گیا، کچھ سوال ہیں جنہیں قوم کے سامنے رکھنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر