Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

Now Reading:

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

سی سی پی او لاہور

وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وفاقی حکومت تھانہ گرین ٹاؤن میں 2 وفاقی وزراء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کے الزامات پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلی پنجاب کو سی سی پی او کے تقرر و تبادلوں کا اختیار حاصل ہے، وفاقی حکومت نے درخواستگزار کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا کہ وفاق کے نوٹیفیکیشن کا جواب دینے پر عجلت میں 5 نومبر کو عہدے سے معطل کر دیا۔

Advertisement

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیے جائیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک تبادلے اور معطلی کے نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد روکا جائے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر معطل

دو روز قبل وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کر دیا تھا۔

گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردیا گیا تھا جبکہ وفاق نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو معطلی سے قبل 3 نوٹس جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر