میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان اور دیگر ترقی پزیر ممالک کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہم نے حال ہی میں بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی صورت میں بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد اہم پیش رفت ہے جبکہ امید ہے کہ کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اس حوالے سے اپنی زمہ داری پوری کریں گے۔
امید ہے کہ کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ترقی یافتہ ممالک اس حوالے سے اپنی زمہ داری پوری کرینگے۔
2/2— Mir Abdul Quddus Bizenjo (@AQuddusBizenjo) November 8, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
