مری؛ اسکول وین گہری کھائی میں جا گری، 3 بچے زخمی
چلاس میں جیب حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چلاس میں دیامر کے مضافاتی علاقہ برگین گوہر آباد میں جیب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے روانہ ہوئے ہیں، مقامی افراد ریسکیو امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ تین زخمیوں کو ریسکیو بھی کرلیا گیا ہے۔
جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق گوہر آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت ایک مرد بھی شامل ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
