Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ کا اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری

Now Reading:

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ کا اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی مارچ کے لیے این او سی کے درخواست دی، اسلام آباد انتظامیہ اس معاملے کو لٹکا رہی ہے۔

عدالت میں وکیل نے بتایا کہ چھ اور سات نومبر کے لیے جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا اور کہا کہ انتظامیہ کا مجاز افسر عدالت کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔

Advertisement

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 نومبر کو اپنا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر شہر میں جلسے کے انعقاد کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی تھی۔

 پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی کے اجرا میں تاخیر کے پیش نظر سامنے آئی۔

درخواست میں عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا کے لیے حفاظتی انتظامات کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ایک پرامن اور قانون کی پاسداری کرنے والی سیاسی جماعت ہے اور ماضی میں اسلام آباد میں کئی عوامی جلسے، سیمینارز، کارنر میٹنگز، عوامی جلسے اور کنونشنز کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ اور سری نگر ہائی وے پر ایچ-نائن اور جی-نائن کے درمیان اتوار بازار کے قریب دھرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر