Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

Now Reading:

آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

آصف زرداری اور فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے آصف علی زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں، صادق اور امین کا اعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کے علاوہ کسی آفس ہولڈر کیلئے موجود نہیں، یہ پیمانہ ان غیر منتخب لوگوں کیلئے بھی نہیں جن کی حکومت میں اس ملک کی آدھی عمر گزری۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں، پارلیمنٹ نمائندوں کی خود احتسابی کا اپنا میکنزم بنا سکتی ہے، فواد چوہدری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لا سکے سزا یافتہ نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازعہ حقائق پر مانگی گئی، متنازعہ حقائق کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے، تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے اور تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ ان کو ہوئے نقصان کا مداوا نہیں۔

Advertisement

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالتوں کے ایسی تحقیقات میں پڑنے سے عوام کا منتخب نمائندوں پر اعتبار کم ہوتا ہے، عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے عام سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔

آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

خیال رہے کہ 23 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2لاکھ ووٹرز کسی کومنتخب کریں تو غیرمنتخب جج کیوں نااہل قراردے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کردیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ دو لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں اسے نااہل قرار دے۔ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی تنازعات عدالتوں سے باہر نمٹائیں۔ مفاد عامہ میں عدالتوں کو منتخب نمائندوں کی نااہلی کے کیسز میں پڑنا ہی نہیں چاہیے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ کسی بھی منتخب نمائندے کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کو کیوں کیس سننا چاہیے؟ یہ عدالت اس معاملے میں اپنا اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے۔ درخواستیں خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر