
سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بعد بھارت خوش فہمی میں مبتلا ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق سیکرٹری دفاع و سابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھانے، پاکستانی اور کشمیری قیادت کو مسئلہ کشمیرپر اکٹھا کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 5 اگست2019کے بھارتی اقدامات کے بعد بھارت خوش فہمی میں مبتلا ہو چکا ہے لیکن بھارت کو اُس کے ناپاک ارادوں میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News