وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روزنہ ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں اور 26 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departs for Turkiye for a two-day official visit on the invitation of H.E. President Recep Tayyip Erdogan. pic.twitter.com/kVOBEJcUnZ
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) November 25, 2022
دورہ ترکی کے دورانصدر اردگان کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے پی این ایس خیبر کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم ترکیہ کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایس سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ دورہ ترکی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی آگاہ کیا ہے۔
AdvertisementBeing in Turkey feels like being home, overwhelmed by the warmth of our Turkish brothers & sisters. Our bilateral ties have entered a new era of strategic partnership under the leadership of President Erdogan. We are on course to unpack the full untapped potential of relationship https://t.co/69HDrEvcsC
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 25, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ صدر اردگان کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات میں گہرے گہرے برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور غیر معمولی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم پراجیکٹ، پاکستان-ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جو اوپر کی جانب پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان نیوی کے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں کی گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں منعقد کیا گیا تھا۔
قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے پاکستان ترک دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک واضح خصوصیت ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سے قبل مئی جون 2022 میں ترکی کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
