Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ متاثر

Now Reading:

کراچی میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ متاثر

شہر قائد میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے، شہریوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے میدانی اور مضافاتی علاقوں میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہے تاہم ہوا میں نمی کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے دھند چھائی ہوئی ہے۔

شہر میں اس وقت شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 1 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی طور پر صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

’ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا‘

دوسری جانب  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ صوبے کے جنوبی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شمالی علاقے سرد رہنے کا امکان ہے۔

عالوہ ازیں گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،اسلام آباد اور خطہ پو ٹھوہار کے چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، پشاور ، چار سدہ، نو شہرہ، ایبٹ آباد کے چند مقامات کے ساتھ ساتھ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابر آلود ر ہنے کے علاوہ یہاں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے جبکہ مری، گلیات ،اٹک، چکوال اورگردو نواح کے چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

’گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم‘

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت اور بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 11، کالام میں 8، دیر میں 3 ، مالم جبہ 2 ، پٹن میں 1 اور گلگت بلتستان میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی4 جبکہ اسکردو اور کالام میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر