
پاکستان بھر میں جمادی الاول کا چاند نظرآگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمادی الاول 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اسلام آباد میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے ماہ جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے اتفاق رائے سے چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق یکم جمادی الاوّل 1444 ہجری 26 نومبر 2022 بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News