
سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا کے پاس کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
کانٹینٹ سیل بول نیوز اسلام آباد کودستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابقنادرا کے پاس 19 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا موجود ہے ۔
نادرا میں 18 سال سے کم عمر کل 5 کروڑ 58 لاکھ بچے رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2 کروڑ 84 لاکھ بچے جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ بچیاں ہیں۔
پاکستان کے 13 کروڑ 80 لاکھ شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کیےگئے ۔ 13 کروڑ شناختی کارڈز میں سے 53.20 فیصد مردوں اور 46.80 فیصد خواتین کے ہیں جبکہ شناختی کارڈ بننے کے اہل 42 لاکھ 68 ہزار 41 شہریوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ۔
پاکستان کی آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 ہے جبکہ نادرا کے پاس 19 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا موجود ہے۔
2017 کی مردم شماری کے مطابق عورتوں کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 ہے جبکہ نادرا کے پاس 8 کروڑ 80 لاکھ عورتیں رجسٹرڈ ہیں ۔نادرا کے پاس ایک کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار 632 عورتوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
2017 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 ہے جبکہ نادرا نے صرف 2 ہزار 999 خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کیے ہیں۔صرف13.77 فیصد خواجہ سرا ہی نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔
نئے بننے والے شناختی کارڈز میں 56 فیصد خواتین کے کارڈ بن رہے ہیں ۔پاکستان کے 61 اضلاع میں جینڈر گیپ 10 فیصد سے زیادہ ہے۔
نادرا نے معذور شہریوں کو 5 لاکھ 23 ہزار 758 کارڈ جاری کیے ہیں ۔ 85 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے ہیں ۔
پاکستان اوریجن کارڈ ایک لاکھ 91 ہزار 471 کو جاری کیا گیا ہے۔
نادرا نے 4 کروڑ 50 لاکھ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کیے ہیں۔ 9 لاکھ 5 ہزار 399 منسوخی سرٹیفیکٹ جبکہ 5 کروڑ 37 لاکھ چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کیے ہیں ۔
پاکستان کی 18 سال کو پہنچنے والی 3 فیصد آبادی نے اپنے شناختی کارڈ نہیں بنائے ہیں ۔
نادرا کے پاس 13 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی شہریوں کے چہرے کی تصویریں موجود ہیں ۔نادرا کا سسٹم 4 کروڑ تصویروں کو فی سیکنڈ شناخت کے عمل سے گزار سکتاہے ۔
نادرا کے پاس ایک ارب 20 کروڑ فنگر پرنٹس کا ڈیٹا موجود ہے ۔نادرا سسٹم 5 کروڑ 50 لاکھ فنگر پرنٹس فی سیکنڈ کے حساب سے شناخت کرسکتاہے ۔
نادرا کے 779 رجسٹریشن سینٹڑ ،219موبائل رجسٹریشن وین،12نادرا میگا سینٹر ہیں جبکہ 10 اوورسیز نادرا دفاتر ہیں ۔اس کے علاوہ موبائل بائیک کی بھی سروس شروع کردی گئی ہے ۔نادرا روزانہ ایک لاکھ 25 ہزار درخواستوں کی پراسیسنگ کرسکتاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News