سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ وفاق پر حملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے لبرٹی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود پر حملے کا پہلے ہی بتا چکے ہیں، عمران خان نے ایف آئی آر کیلئے بندے نامزد کئے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ افسوس کہ بات ہے پولیس نے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی، عمران خان صحتیاب ہونے کے بعد احتجاج کا دوبارہ اعلان کریں گے، آج لبرٹی چوک پر جمع ہونے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سارے پاکستان کا لیڈر ہے، ان پر حملہ مطلب وفاق پر حملہ ہے، سیکیورٹی لیپس پولیس کی ناکامی ہے، ایف آئی آر درج نہیں ہونے پر پنجاب حکومت اور پولیس جوابدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
