
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ بھٹو پالیسی پر چلنے والے لوگ عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ورکرز پر ریاستی تشدد کی مزمت کرتا ہوں، ہیلتھ ورکرز صوبے کیلئے مسیحا ہیں ان کا حق کون دیگا؟
راجہ اظہر نے کہا کہ ایسے واقعات کے پی پنجاب میں ہوں تو بلاول کے بیان اور ٹوئٹس آجاتے ہیں، مریم اورنگزیب کے جزبات بھی سندھ کے ہیلتھ ورکرز کیلئے نہیں جاگ رہے، بلاول نے پولیس کو نہتے عوام پر تشدد کیلئے رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ایڈیشنل آئی جی گرفتار ڈاکٹرز ورکرز کو فوری رہا کریں، وزیر صحت مظاہرین کے جائز مطالبات سنیں اور مزاکرات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو پالیسی پر چلنے والے عوام پر ظلم کر رہے ہیں، روٹی کپڑے کا نعرہ لگانے والے ہیلتھ ورکرز کا الائنس دبا کر بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News