
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ظلم ہے اس ملک میں، عالم اسلام کے سب سے بڑے لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
علی محمد خان نے کہا کہ حملے کی ابھی تک صحیح ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ جو ظلم ہے اس کا انجام ٹھیک نہیں ہے، عمران خان پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، اس کا سدباب ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News