Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت

Now Reading:

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت
آغا سراج درانی

اثاثہ جات کیس؛ آغا سراج درانی کی فوری سماعت کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم گلزار کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے۔

ریفرنس میں شریک ملزم گلزار نے بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست دائر کی۔

ملزم کے وکیل جاوید الطاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈیپ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی دعوت دی ہے۔

وکیل ملزم نے مزید کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

عدالت نے ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم کو 8 دسمبر تک وطن واپس آنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آغا سراج کی صحافیوں سے گفتگو

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واحد سیاسی کارکن ہوں جو ابھی تک کیس کا سامنا کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال ہوگئے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، ہر پیشی پر آتا ہوں تاریخ ملتی ہے پھر چلا جاتا ہوں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ کبھی جج صاحب نہیں ہوتے کبھی کوئی اور مسئلہ ہوتا ہے، گیارہ ماہ سے عدالت میں جج نہیں ہے۔

Advertisement

سندھ اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہو رہی ہے، جو وفاق میں ہیں وہ بات کر رہے ہیں ہم تو سندھ میں ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر