مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں انتشار نہیں اتفاق کی ضرورت ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں تین سال گزارے دو سال اور بھی گزار لیتے لیکن ملک تباہ ہو جاتا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔سابق وزیراعظم
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ایک شخص وزیراعظم رہنے کے باوجود جھوٹ، گالیاں اور الزامات لگانے سے رک نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، چار سالوں کا گند ایک سال میں صاف نہیں کیا جا سکتا اس کے لئے وقت درکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
