
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اتوار کے روز مارچ جہلم پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق نئے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آئندہ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔
New schedule of historic Haqeeqi Azadi March! #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/MozUJuW9U3
Advertisement— PTI (@PTIofficial) November 1, 2022
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان آج چن کے قلعے سے حقیقی آزادی مارچ شروع کرکے گوندالا والا چوک پر ختم کریں گے جس کے بعد کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہو کر گھکڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا۔
جمعرات کو وزیراباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا اور جمعے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ ہو گا۔
ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے شروع ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اور اتوار کے روز سرائے عالمگیر سے حقیقی آزادی مارچ جہلم پہنچے گا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کا شیڈول فی الوقت حکمت عملی کے تحت جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج دوپہر 12 بجے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں “چن دا قلعہ” سے مارچ کا آغاز ہو گا۔
عمران خان سوپر ایشیا چوک پر آج پہلا خطاب کریں گے جبکہ شیراں والا باغ کے مقام پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
بعدازاں گوندلاں والا پر عمران خان کے خطاب کے بعد آج کا مارچ ختم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News