مسرت جمشید چیمہ
ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسرت جمشید چیمہ نے معاشی صورتحال پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرائم منسٹر اور اسحاق ڈار کی سربراہی میں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوگیا ہے۔
پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ اس وقت 123 فیصد پر پہنچ چکا ہے. اس کے نتیجے میں سرمایہ کاری مزید کم ہوگی. ہماری انڈسٹری جو پہلے ہی بند ہو رہی ہے مزید تباہی کے دہانے پر جائے گی. تمام عالمی ماہرین ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیشین گوئی کر رہے ہیں لیکن امپورٹڈ ٹولہ خواب خرگوش میں ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) November 23, 2022
‘یہی لوگ مزید حکمران رہے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا’
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ڈیبٹ سویپ 123 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ انتہائی مخدوش معاشی صورتحال کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید کمی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کمپرومائزڈ اور نااہل حکومت ملک کو اس بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ اگر یہی لوگ مزید حکمران رہے تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔
‘باؤ جی اور اسحاق ڈار کا اپنا ہوم ٹاؤن لندن ہے’
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اس وقت فوری الیکشن ناصرف عوامی مطالبہ ہے بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔ باؤ جی اور اسحاق ڈار کا اپنا ہوم ٹاؤن لندن ہے۔ عام آدمی اور غریب کسان نے اسی ملک میں رہنا ہے۔
پنجاب حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس ملک میں حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہوچکی ہے۔
پاکستان ڈیفالٹ رسک 75 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
امپورٹڈ حکومت کی تباہ کاریوں سے پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 75 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چُکا ہے۔
ہر روز نئی تباہی !
یہ مُلک چلانا امپورٹڈ سرکار کے بس کی بات نہیں #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/jc5IIbheKJAdvertisement— PTI (@PTIofficial) November 18, 2022
پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے کوئی تیار نہیں ہے، کاروبار تباہ ہونے کو ہیں، اس سب کا واحد حل الیکشن ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جیسا کہ میں نے 6 ماہ قبل پیش گوئی کی تھی کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش ہماری معیشت پیچھے دھکیل دے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سازش ہمارے قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت تباہ کر دے گی، پاکستان پر تقریباً 3 دہائیوں تک حکومت کرنے والے دو خاندانوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کی قابلیت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
