Advertisement
Advertisement
Advertisement

متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ

Now Reading:

متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ
اعظم سواتی

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

اسلام آباد: متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر اعظم سواتی کو ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر ایف آئی اے نے عدالت میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے مختلف ٹوئٹس کی ہیں اور ٹوئٹ اوکاونٹ اعظم سواتی کا ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، یہ ایک بیانیہ بن رہے ہیں، ان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جو ٹوئٹس کیے گئے وہ ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات پر پورا نہیں اترتے، پولیس کی جانب سے لیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی کا 164 کا بیان نہیں لیا گیا، سینیٹر اعظم سواتی پر پچھلی بار بیہیمانہ تشدد کیا گیا تھا اور یہ اب بھی اس تشدد سے ریکور نہیں کر سکے ہیں۔

Advertisement

وکیل کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی پر جسمانی اور دماغی تشدد کے اثرات برقرار ہیں، ان کو جسمانی طور پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو کے ذریعے دماغی ٹارچر بھی کیا گیا۔

بابر اعوان نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، آٹا اسمگلنگ روک نہیں سکتے، یہ قانون کی حکمرانی نہیں، قانون کا مذاق اور قانون کا قتل ہےؕ

انہوں نے عدالت میں کہا کہ زندگی کا سب سے بڑا محافظ موت کا وقت ہے جو اللہ کی قدرت میں ہے، ہم موت سے نہیں ڈرتے، اعظم سواتی کی جان کو بھی خطرہ ہے، جان تو سب سے پیاری چیز ہے، اللہ قرآن میں بھی کہتا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ یہ بیان دیں کہ اگر ان کی کسٹڈی میں اعظم سواتی کو کچھ ہوتا ہے تو یہ ذمہ دار ہوں گے۔ یہاں جو ایف آئی اے کے لوگ موجود ہیں ان کا نام آرڈر شیٹ میں ڈالا جائے۔

عدالت میں اعظم سواتی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز کا نام آرڈر شیٹ میں ڈالنے کا اسرار کیا۔ اس پر ڈیوٹی جج نے کہا کہ میں صرف ان کا نام ڈالوں گا جو لوگ یہاں موجود ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی سے کے حوالے کردیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر