Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، سردار تنویر الیاس

Now Reading:

عوام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت التوا کا شکار نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن، پی ٹی آئی کے انتخابی منشور اور عوام سے کیے گئے بڑے وعدے کو عملی جامہ پہنانے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان کی ضرورت  کے مطابق بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے وسائل کردئیے گئے ہیں جبکہ انتخابات کے لیے سکیورٹی فورسز کا کوئی ایشو نہیں، وفاقی حکومت اور صوبوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، عوام سے وعدہ ہے کہ آپ کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرونگا اور آپکا دیرینہ خواب کسی صورت ٹوٹنے نہیں دونگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پی ٹی آئی کی حکومت کا اعزاز ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ اگر کسی وجہ سے انتخابات کے لیے وفاق کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی فراہمی ممکن نہیں ہوتی تو حکومت آزادکشمیر پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان سے سکیورٹی فورسز اور پاک فوج سے بھی سکیورٹی کیلئے د رخواست کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر