 
                                                                              ملک بھر میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سویا بین سیڈ کی عدم فراہمی کے باعث پولٹری فارم ہاؤسز مشکلات کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت کی عدم توجہ کے باعث سویا بین سیڈ کے کنٹینرز کراچی پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔
صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سویا بین سیڈ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ کنٹینر ریلیز نہ ہونے سے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ہی دودھ اور گوشت کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ۔
صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ سویا بین سیڈ خوراک جانوروں کی خوراک کا اہم جزو ہے۔سویا بین سیڈ کے بغیر کسی قسم کی جانوروں کی فیڈ ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 