Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو  سے امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں میں پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ میں 75 سالہ طویل دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ باعث اطمینان ہے۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ اور مستقبل ہے، بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے

Advertisement

میر عبد القدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے سنجیدہ خطرات درپیش نہیں ہیں، صوبے میں قومی شاہراہیں اور ترقیاتی منصوبے محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ گوادر میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریکوڈک معاہدے پر صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ اور مطمئین ہیں، صوبے کی سمندری حدود سے غیر ٹرالنگ کا خاتمہ اور بارڈر ٹریڈ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں، ہمیں کبھی خشک سالی اور کبھی سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میر عبد القدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ حالیہ سیلاب میں شدید نقصانات ہوئے جبکہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے، تعمیر نو اور بنیادی ڈھانچے کی درستگی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے پر عزم ہے، صوبے کا رقبہ زیادہ آبادی کم اور منقسم ہونے سے لوگوں کو ضروریات زندگی پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان وار کا سب سے اثر پاکستان اور بلوچستان پر مرتب ہوا، ہم طویل عرصہ سے لاکھوں افغان پناہ گزینو ں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ٹھوس بنیادوں پر امن کے قیام کا خواہاں ہے، خواہش ہے کہ افغان پناہ گزین جلد باعزت طور پر اپنے وطن واپس جائیں۔

ملاقات میں امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نےکہا کہ امریکہ نے افغان مہاجرین کی معاونت کے لئے سو ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکی حکومت تعمیر نو اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے تعاون فراہم کریگی جبکہ عالمی بینک اور ڈونرز ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے کئے فنڈز فراہم کرینگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سے امریکی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اگست کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان اور امریکی سفیر کی یہ دوسری ملاقات ہے، اس سے قبل امریکی سفیر کی دعوت پر ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر