Advertisement
Advertisement
Advertisement

انفارمیشن کمیشن کا وزارت ریلوے کو شہری کو دس دن کےاندر معلومات دینے کا حکم

Now Reading:

انفارمیشن کمیشن کا وزارت ریلوے کو شہری کو دس دن کےاندر معلومات دینے کا حکم

انفارمیشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت ریلوے کو شہری کو دس دن کےاندر معلومات دینےکا حکم دے دیا۔

کانٹینٹ سیل بول نیوز اسلام آباد کے مطابق ریلوے میں گذشتہ تین سالوں میں مبینہ کروڑوں روپے کی کنسلٹنسی دیے جانے اور ریلوے کمپنی کے خسارے میں چلنے اور مبینہ میرٹ کے خلاف بھرتیوں کے بعد شہری نے درخواست دی تھی جس پر وزارت ریلوے و ماتحت کمپنی نے معلومات دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں شہری نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے دی ۔ انفارمیشن کمیشن  نے وزارت ریلوے کو معلومات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

انفارمیشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ دس روز میں شہری کو معلومات فراہم کی  جائیں۔

درخواست گزار شہری نے ریلوے کے گذشتہ 3سال میں کنسلٹنسی ٹھیکوں کی تفصیل مانگی تھی۔

Advertisement

کنسلٹنسی کے ٹھیکے کن کو دیے گئے اور کتنی رقم خرچ کی گئی؟ کنسلٹنسی سے ریلوے کو کیا فائدہ ہوا؟ ریلوے کمپنی ریل کوپ کا تین سال کا مالیاتی ریکارڈ دیا جائے۔

ریل کاپ میں کل کتنے ملازمین ہیں اور ان کو کتنی تنخواہ دی جارہی ہے ،ریل کاپ کے زیر انتظام ریلوے مرمتی مشینوں کی تعداد کتنی ہے، ریل کاپ کے زیر انتظام ریلوے مرمتی مشینوں سے کتنا کام لیا جا رہا ہے۔

ریلوے کمپنی ریل کاپ نے شہری کو معلومات دینے سے انکار کیا تھا۔ وزارت ریلوے نے کنسلٹنسی کے بارے میں مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر