اثاثہ جات کیس؛ آغا سراج درانی کی فوری سماعت کی درخواست منظور
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب ترامیمی قوانین کے تحت سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران آغا سراج درانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب ترامیم کے بعد کیس تبدیل ہو چکا ہے، بے نامی دار، 95اے اور ضمانت کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے عمر عطا بندیال اپنے ریمارکس دیے کہ اگر احتساب عدالت میں ضمانت ہو سکتی ہے تو پھر یہاں کیس کو مت چلائیں، کیا یہ کیس 50کڑوڑ سے کم مالیت میں آتا ہے۔
وکیل نے کہا کہ انکا کیس اربوں میں ہے، احتساب عدالت میں ہائیکورٹ کا فیصلہ آڑے آئے گا، ہائیکورٹ کے فیصلے میں بہت سی ابزرویشن دی گئی ہیں اور ہائیکورٹ کی ابزرویشنز سابقہ قانون کے حوالے سے ہیں۔
اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کی ابزرویشنز کے ہوتے ہوئے احستاب عدالت میں کیس نہیں جا سکتا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی بہت سے مقدمات کو ٹرائل کورٹ کو بھیجیں ہیں۔
جسٹس عائشہ نے کہا کہ نیب ترامیم کا کیس زیر التوا ہے ابھی ان پر رائے نہیں دے سکتے، ترامیم سے فائدہ لینے کیلئے توضمانت کی درخواست نیچے عدالت میں دینی پڑے گی۔
سپریم کورٹ نے تمام درخواستوں کو واپس لینے کی اجازت دے دی۔
آغا سراج درانی کے وکیل نے نیب ترامیم قوانین کے تحت سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
آغا سراج درانی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
