Advertisement
Advertisement
Advertisement

لکی مروت: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

لکی مروت: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید
لکی مروت

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں چھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس موبائل چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ موبائل پر ہوا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے تاہم حملے میں 6 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں انچارج اور ڈرائیور سمیت چھ اہلکار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڑے والا کی حدود عباسہ روڈ وانڈہ شہاب خیل پر دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم کی پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت:

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ چھ پولیس شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت پر شہداء کو اعزازات اور شہداء پیکج دینے پر زور دیا ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ کی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت:

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اورائی جی خیبر پختونخواہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار بھی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی:

لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ کا شہید ہونے والوں کی درجات بلندی اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر