Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک میں دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد شہید، متعدد زخمی

Now Reading:

بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک میں دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد شہید، متعدد زخمی

دھماکہ

کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر ہوا، جس میں 16 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آ کر قریب سے گزرنے والی گاڑی میں موجود خاتون بھی زخمی ہوئی اور اردگرد کی دوسری گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ پولیس موقع پر موجود ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طبی عملے کو الرٹ کردیا گیا۔

ڈی آئی جی پولیس کی میڈیا سے گفتگو

جائے وقوعہ پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 20 کے قریب پولیس اہلکار اور 4 سویلین زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ خودکش تھا جس میں 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

Advertisement

اظفر مہیسر نے کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس ٹرک کھائی میں گرگیا جس کے باعث  پولیس جوان ٹرک کے نیچے آکر شہید ہوا۔

ڈی آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار پولیو کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت دی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔ واقعے میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر